ہیلتھ کیئر کمیشن کو ساتھ ملا کر پرائیویٹ ہسپتالوں کی چیکنگ کی جائے، کمشنر راولپنڈی

منگل 21 مئی 2024 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل کوارڈیننس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈرگ کنٹرول ایکٹیوٹیز کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ساتھ ملا کر پرائیویٹ ہسپتالوں کی چیکنگ بھی کی جائے۔ انسانی صحت سے اہم کوئی چیز نہیں اور ایسے لوگ جو معمولی منافع کے لیے انسانی صحت جیسی اہم نعمت کو خطرے میں ڈالتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئر عامر خٹک نے مزید کہا کہ عوام کو پانی کا پینے کا صاف پانی میسر کرنے کے لیے تمام اضلاع میں لگے فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور انہیں فعال حالت میں رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ماحول کسی بھی نئے لگنے والی صنعتی یونٹ یا ہاؤسنگ سوسائٹی کو پابند بنائے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے لیے جاری کردہ ضابطہ پر عمل درآمد یقینی بنائیں نیز اپنیاپنے ڈسپوزل سٹیشن ضرور بنائیں ۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی،ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈوویلپمنٹ اتھارٹی کنزی مرتضی اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک،جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :