Live Updates

عدالت کا 9 مئی کیس میں عمران ،شاہ محمود و دیگر کو بری کرنا تحریک انصاف کے موقف کی جیت ہے، دائواد شاہ کا کڑ

منگل 21 مئی 2024 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) عدالت کا 9 مئی توڑپھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی، قاسم خان سوری د دیگر سینئر قیادت کو باعزت بری کرنا تحریک انصاف کے موقف کی جیت ہے انشاء اللہ بہت جلد عمران خان ان تمام جھوٹے اور بے بنیاد کیسز سے بری ہوکر عوام کے درمیان ہونگے جس قوم ،ملک اور معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ دنیا کے نقشے سے غائب ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دواد شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے وہ واحد لیڈر ھے جسکے خلاف نام نہاد حکومتوں نے خوفزدہ ہوکر 200 سو سے زائد جھوٹے اور بے بنیاد کیسز، ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں پاکستان کے عام شہری سے لیکر تمام ادارے، سیاسی پارٹیاں، انسانی حقوق کی سماجی تنظیمیں اور عدالتیں اس بات کی گواہ دیتے ہیں کہ مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غیر قانونی طور پر اغوا کرکے غائب کیا جسکو چند دنوں بعد سپریم کورٹ نے آزاد کروایا لیکن اسکے باوجود فسطائیت، کرپٹ اور جعلی حکمرانوں نے عمران خان کے عوامی سپورٹ سے خوفزدہ اور گھبرا کر انکے اور پارٹی کے سینیئر قیادت کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد آیف آئی ارز درج کرکے انکو پابند سلاسل رکھا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے مئی 2023 کو توڑپھوڑ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی، قاسم خان سوری کو عدم ثبوت کی بناء پر باعرت بری کرکے ملک میں انصاف، حق و سچ کا بول بالا کیا ھے عدالت کا یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی موقف کی جیت ہے انشاء اللہ بہت جلد عمران خان، شاہ محمود قریشی ، قاسم خان اور دیگر سینئیر قیادت ان تمام جھوٹے اور بے بنیاد کیسز سے باعزت بری ہوکر عوام کے درمیان ہونگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات