مریضوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ادویات کی حسب طلب دستیابی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنربھکر

بدھ 22 مئی 2024 14:53

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ضلع کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی سروس ڈلیوری پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ عوام الناس کو علاج معالجہ کی ہمہ وقتی سہولیات کے حصول میں دقت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔یہ بات ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے بنیادی مرکز صحت کوٹلہ جام کا اچانک معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفر حسن نقوی اور اے سی رانا غلام مرتضیٰ بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہاکہ ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی حاضری،صفائی کے انتظامات اوردیگر انتظامی امور کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے یقینی بنائی گئی ہے تاکہ مریضوں کیلئے ہر لحاظ سے موافق ماحول برقرار رکھا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے موقع پر حاضری اور صفائی کے انتظامات کا بطور خاص جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے عوام کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بنیادی مرکز صحت کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ادویات کی حسب طلب دستیابی یقینی بنائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :