نامعلوم مسلح افراد نے تفریح کیلئے آئی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج

اتوار 16 جون 2024 19:10

نامعلوم مسلح افراد نے تفریح  کیلئے آئی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا،مقدمہ ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) نامعلوم مسلح افراد نے تفریح کےلئے آئی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق محلہ ناصرآباد ملتان کا رہائشی محمد امیر ولد محمد سراج اپنی بیوی انیلہ بی بی اور عزیزوں محمد ولید اور یوسف شہزاد کے ہمراہ کوٹ ادو کے تفریحی مقام تونسہ بیراج پر تفریح کےلئے آئے،واپسی پر رات ہو گئی،ملتان واپس گھر جانے کےلئے محمد امیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ پیر پٹھان بائی پاس کوٹ ادو پر اتر کر ملتان جانے والی ویگن کے انتظار میں کھڑے تھے کہ ایک سلور کلر کی اسلام آباد نمبر ایف ایچ 188 کار آ کر رکی اور اس میں سے 3 نامعلوم مسلح افراد نیچے اترے جبکہ 2 نامعلوم افراد گاڑی میں بیٹھے رہے،نیچے اترنے والے افراد گن پوائنٹ پر انیلہ بی بی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر مظفرگڑھ کی طرف فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے مغویہ کے شوہر کی مدعیت میں 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔