سوشل میڈیا کے عروج نے سیاسی مصروفیات کو نئی شکل دی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن سے گفتگو
بدھ 22 مئی 2024 16:05
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کے لئے خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں پاکستان میں انتخابی مہمات میں تبدیلی آئی ہے، سوشل میڈیا کے عروج نے سیاسی مصروفیات کو نئی شکل دی ہے، موجودہ ڈیجیٹل دور میں جہاں ڈیجیٹل پر مبنی حکمت عملیوں کی راہ ہموار ہو رہی ہے وہاں فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پوری دنیا کا مسئلہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل محاذ پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن کو اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی عمل میں ووٹرز کو آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، میرے حلقہ انتخاب میں مسیحی برادری کے 70 ہزار سے زائدلوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب میں ہر شخص کو متحرک کیا اور انہیں ہر شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن نے حکومت پاکستان کے انتخابی عمل کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو سراہا۔ وفد میں پولیٹیکل افیئرز افسران ہیسام منکارا، ادتیہ ادھیکاری، یو این ڈی پی ریجنل ایڈوائزر ناجیاہاشیمی، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر یو این ڈی پی SELP میری کیومنز، پروگرام ایڈوائزر SELP یو این ڈی پی محمد قاسم جنجوعہ شامل تھے۔\932مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
-
پوری قوم دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر آصف زرداری
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کرے گا،بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں موجود ہیں، وزیر توانائی
-
پی ٹی آئی کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی
-
وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پارلیمانی سیکرٹری ہائوسنگ بیرسٹر سلطان محمود باجوہ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.