خیبر پختونخوا ایریگیٹڈ ایگریکلچر امپروومنٹ پراجیکٹ کی پانچویں پروجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 22 مئی 2024 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) خیبرپختونخوا ایریگیٹڈ ایگریکلچر امپروومنٹ پراجیکٹ کی پانچویں پروجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی سید امتیاز حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا ایریگیٹڈ ایگریکلچر امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت آبپاشی کے نظام میں بہتری اور پانی کے موثر استعمال کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پانی کے ضیاع کی روک تھام اور موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں زرعی شعبے کی بڑھتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور اہداف کے بروقت حصول کی ہدایت کی۔ چیف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سیکشن سارہ رحمان اور دیگر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔