غزہ: جنگ اور خطرات کے باعث امدادی ادارے خوراک تقسیم کرنے میں ناکام
یو این بدھ 22 مئی 2024 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2024ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے جبکہ علاقے میں امداد کی ترسیل کے بڑے سرحدی راستے بند ہیں یا ان تک رسائی خطرے سے خالی نہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) تصدیق کی ہے کہ امداد کی قلت کے باعث خوراک کی تقسیم معطل کر دی گئی ہے۔
غزہ بھر میں جاری لڑائی کے باعث امدادی ٹیموں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے رفح کی شہری آبادی کو انخلا کے احکامات دیے جانے کے بعد اس علاقے اور گردونواح میں صورتحال کہیں زیادہ مخدوش ہو گئی ہے۔ UNRWA
آج آئرلینڈ، سپین اور ناروے نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
امدادی گودام خالی
'انرا' کی ترجمان لوسی ویٹریج نے کہا ہے کہ رفح میں جاری عسکری کارروائیوں کے باعث ادارے کو خوراک کی تقسیم کے مراکز تک رسائی نہیں رہی۔
بہت سے لوگ امداد اور خدمات کی فراہمی کے لیے تیار ہیں لیکن سرحد پار رسائی نہ ہونے کے باعث انسانی امداد غزہ میں نہیں آ رہی اور ادارے کے گودام خالی پڑے ہیں۔مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر ممکنہ عسکری کارروائی تشویش کا باعث ہے۔ اس سے علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی اور اسے لوگوں میں تقسیم کرنے کی کوششوں کو مزید نقصان ہو گا۔
شمالی غزہ میں مغربی ایریز/ زکم کی سرحدی گزرگاہ کھولے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بہت بڑے پیمانے پر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑی مقدار میں امداد کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے موجودہ سرحدی گزرگاہوں کا کوئی متبادل نہیں۔
رابطہ کار نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے سیکرٹری جنرل کی پکار کو دہراتے ہوئے کہا کہ رفح میں زندگیوں کو تحفظ دینا اور لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا فوری ترجیح ہونی چاہیے۔
اگر فلسطین اور اسرائیل کا تنازع حل نہیں ہوتا تو اس جنگ کے خطے بھر میں پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔تندور بند ہونے کا خدشہ
'اوچا' نے بتایا ہے کہ 18 مئی تک غزہ میں اس کے شراکت دار اداروں کی مدد سے چلنے والے 16 تنوروں میں صرف 10 ہی کام کر رہے تھے۔ اگر انہیں اناج اور آٹا مہیا نہ کیا گیا تو خدشہ ہے کہ چند روز میں باقی ماندہ تندور بھی بند ہو جائیں گے۔
رفح میں چھ تنور ایندھن کی قلت یا علاقے میں عسکری کارروائیوں کے باعث بند ہو گئے ہیں۔'انرا' کے آن لائن ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق ہفتے کو صرف 27 امدادی ٹرک غزہ میں پہنچے تھے جس کے بعد رفح یا کیریم شالوم کے راستے کوئی امداد علاقے میں نہیں آ سکی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لیے علاقے میں روزانہ 500 امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔
طبی مراکز مدد سے محروم
اپریل میں رفح اور کیریم شالوم کی سرحدی گزرگاہوں سے مجموعی طور پر 5,600 امدادی ٹرک غزہ میں آئے تھے جبکہ مئی میں اب تک ان کی تعداد 1,400 رہی ہے۔
گزشتہ 10 روز سے طبی مراکز کو کسی طرح کی کوئی مدد نہیں مل سکی۔ سات ماہ کی شدید بمباری کے بعد غزہ کی نصف آبادی یا 11 لاکھ لوگوں کو اس قدر شدید درجے کی بھوک کا سامنا ہے جسے اقوام متحدہ نے قحط کے مترادف قرار دیا ہے۔
غزہ
کے طبی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد علاقے میں 35 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک اور 79 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ علاقے میں 17 ہزار بچے لاوارث ہیں یا اپنے خاندانوں سے بچھڑ چکے ہیں۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 128 افراد تاحال یرغمال ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
-
پوری قوم دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر آصف زرداری
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کرے گا،بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں موجود ہیں، وزیر توانائی
-
پی ٹی آئی کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی
-
وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پارلیمانی سیکرٹری ہائوسنگ بیرسٹر سلطان محمود باجوہ کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ
-
راستے بند کرنے، کنٹینر لگانے ،رکاوٹیں کھڑی کرنے کا پروپیگنڈا مت کریں‘ عظمیٰ بخاری
-
دیرپا امن کے قیام کے لیے عالمی اتحاد، رواداری اور بات چیت ضروری ہے، امن انسانیت کی ترقی اور بہبود کے لیے ضروری ہے، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کا عالمی یوم امن پر پیغام
-
افسوس کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہنے والے آئین کیخلاف شریک سازش ہیں
-
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 11 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.