خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان

سمندری طوفان بننے کی صورت میں ریمل نام رکھا جائے گا، جوعمان کا تجویز کردہ ہے،موسمیاتی ماہرین

بدھ 22 مئی 2024 21:35

خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان ہے ، اس حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائو آئندہ چند روز میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ ان دنوں سطح سمندر کے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں ، جو ہوا کے کم دبائو کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بننے کاامکان ہے۔سمندری طوفان کے رخ اوراس کی شدت آنیوالے دنوں میں واضح ہوگی، سمندری طوفان بننے کی صورت میں ریمل نام رکھا جائے گا، جوعمان کا تجویز کردہ ہے۔

متعلقہ عنوان :