بیج والی فصل کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون و جولائی کا مہینہ ہے ،خالد اقبال

جمعرات 23 مئی 2024 15:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہاکہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون و جولائی کا مہینہ ہے جبکہ چارے کیلئے گوارے کی کاشت رواں ماہ مئی کے دوران بھی شروع کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کا بیج 12 سے15 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ چارے کی فصل کیلئے 20 سے25 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ گوارے کو سبز کھاد کے طور پر استعمال کرنے سے فصل اور زمین پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوارے کی کاشت عموماً ریتلے اور کم بارش والے علاقوں میں کی جاتی ہے جن میں جھنگ، بھکر، لیہ، میانوالی، خوشاب، بہاولپوروغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب وہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک برقراررکھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :