ح*این ایچ اے چیئرمین ارشد مجید نے سردار محمد یعقوب خان ناصر کی ملاقات

جمعرات 23 مئی 2024 20:10

Fلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) این ایچ اے کے چیئرمین ارشد مجید اور ممبر محمد نسیم خٹک سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدرممبر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اسلام آباد میں N70 بواٹہ سے فورٹ منرو روڈ کے حوالے سے الگ الگ تفصیلی ملاقات کی اور انھیں روڈ کی خراب حالت اور ایمر جنسی کے اوقات میں اسکی بندش سے آگاہ کیا این ایچ اے چیئرمین ارشد مجید نے سردار محمد یعقوب خان ناصر کو یقین دہانی کروائی کہ جلدہی اسی ہفتے ترجیہی بنیادوں پر مینٹینس کاکام شروع کر دیا جائیگا سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ فورٹ منرو روڈ ایک بین الصوبائی شاہراہ ہے اور بلوچستان کے معدنیات فروٹ اور ہر قسم کی تجارت اسی شاہراہ سے کی جاتی ہے اس شاہراہ میں رکاوٹ سے ہمارے بلوچستان کے زمینداروں وغیرہ کو سیزن میں کروڑوں روپے نقصانات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ہر علاقے کی رقی کا دارومدار اس علاقے کے زمینداروں سے ہی وابسطہ ہوتا ہے۔