جانوروں کی آلائشیں نہروں و نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد
سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی
اتوار 16 جون 2024 15:40
(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی،ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم مزید فعال کرنے کاحکم دیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا، قربانی کے بعدشہر بھر کی سڑکوں کو دھویا جائے گا،چونا ڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 294 مقامات پر جانوروں کے لئے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، صوبہ بھر میں ڈرین اور مین ہولز وغیرہ کو آلائشیں ڈالنے سے محفوظ رکھا جائے گا۔دوران اجلاس لاہور سمیت صوبہ بھر کی 2600مساجد اور 900 عید گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی، صوبہ بھر میں اجتماعات کی نگرانی کے لئے کیمرے اور چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب نے سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا اور عید گاہوں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت کی اور پارکوں میں بچوں کے لئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم دیا۔مریم نواز نے ہدایت کی کہ پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے، جہاں اندیشہ ہو سکیورٹی بڑھائیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ لاڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے، مویشی منڈیوں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، مویشی منڈیوں میں صفائی، شیڈ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سپرے کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
-
پاکستان کے روشن مستقبل میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم اور باعثِ فخر ہے، رانا ثناءاللہ
-
مدر اینڈ کیئر ہسپتال جنوبی پنجاب کیلئے انقلابی منصوبہ ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
گورنرخیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، مختلف امور اورسکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.