پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر تارڑ

میں نے سی ڈی اے سے حقائق لئے ہیں،پی ٹی آئی کوپہلا نوٹس 2020 میں دیاگیا جس کے بعد بھی ان کو کئی نوٹسز بھجوائے گئے،سی ڈی اے نے فائنل نوٹس 10 مئی کو دیا جو پورا تفصیلی پلندہ ہے،سینیٹ اجلاس میں خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 24 مئی 2024 13:11

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2024 ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا، میں نے سی ڈی اے سے حقائق لئے ہیں،سی ڈی اے نے شہر کا نظم وضبط قاعدے قانون کے تحت رکھنا ہے، سی ڈی اے کا ایکشن قانون کے عین مطابق ہے۔ایوان بالا کی سٹینڈنگ کمیٹی نے میٹنگ میں سی ڈی اے کو کہا گیا تجاوزات کے بارے میں کام تیز کریں۔

آرڑ شہر میں جگہ جگہ تجاوزات ہیں۔ محسن عزیز نے سی ڈی اے کوحکم دیا کہ تجاوزات کیخلاف کام تیز کریں۔پی ٹی آئی کوپہلا نوٹس 2020 میں دیاگیا جس کے بعد بھی ان کو کئی نوٹسز بھجوائے گئے ۔ اس نوٹس کی یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن وہ سب کاغذوں میں رہ گئے ۔پچھلے سال بھی ان کودوبارہ یاددہانی کروائی گئی آپ نے 2 فلورغیرقانونی بنائے، پبلک ایریا میں کنٹینررکھے گئے پارکنگ شیڈزبھی بنائے گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو سی ڈی اے کی جانب سے فائنل نوٹس 10 مئی کو دیاگیا جو پورا تفصیلی پلندہ ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کا ایکشن قانون کے عین مطابق ہے۔10مئی کے نوٹس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے،میں نے آج اجلاس میں آنے سے پہلے چیئرمین سی ڈی اے خود بات کی ہے، انہیں کہا ایسی نوبت کیوں آئی، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا گزشتہ 4سال سے نوٹسز دے رہے تھے۔

یہ قانونی پراسیس کیا گیا ہے،ان کے پاس نوٹسز کو چیلنج کرنے کا حق تھا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آ پ کو تحمل سے سنتے ہیں۔ 2018 سے 2022 تک ملک میں فسطائیت رائج تھی۔ ہم نے دو مارشل لا ءبھی بھگتے ہوئے ہیں۔ شبلی فرازجب حکومت میں تھے تو کیا انتقامی کارروائیاں نہیں ہوئیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کیا ہماری ا?نکھوں نے یہ مناظر نہیں دیکھے، سابق وزیراعظم کے گھر پر سیڑھیاں لگا کر کمانڈوز کو بھیجا گیا، ا?پ کی جماعت کے رکن نے قومی اسمبلی میں سگریٹ نوشی کی ہوئی ہے،ہم نے یہ بھی دیکھا عید سے ایک روز قبل سابق صدر کی ہمشیرہ کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ 2018سے22تک سیاسی مخالفین کو دیواروں میں چن دیا گیا، اس طرح ہاو¿س نہیں چلتے کہ جس کے دل میں جو آرہا ہے وہ کررہا ہے۔