Live Updates

علی امین گنڈا پور کو وردیاں پہننے کا زیادہ شوق نہیں ، اس لئے کہ وہ کام کررہے ہیں

بجٹ بھی اس لئے پیش کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صوبہ ترقی کرے، دو سال میں صوبے کا جو نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جائے، صوبہ اور وفاق ساتھ چلتے ہیں یہ کسی کی خواہش نہیں ضرورت ہے، پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2024 00:26

علی امین گنڈا پور کو وردیاں پہننے کا زیادہ شوق نہیں ، اس لئے کہ وہ کام ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی 2024ء) پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وردیاں پہننے کا زیادہ شوق نہیں ، اس لئے کہ وہ کام کررہے ہیں، بجٹ بھی اس لئے پیش کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صوبہ ترقی کرے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ اور وفاق ساتھ ساتھ چلتے ہیں یہ کسی کی خواہش نہیں ضرورت ہے، بجٹ ایک فکس حصہ جس کا پتا ہوتا ہے وہ اس حساب سے بجٹ بنایا جاتا ہے، کچھ فنڈز ایسے ہیں جس کا بعد میں فیصلہ کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کام کرنا چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں صوبے میں کام شروع ہو، اسی لئے بجٹ پیش کیا ،وہ چاہتے ہیں کہ صوبہ ترقی کرے، انہیں وردیاں پہن کا شوق نہیں شاید اسی لئے وہ کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور چاہتے ہیں دو سال میں صوبے کا جو نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جائے، علی امین گنڈا پور اسی پاکستان کے رہنے والے ہیں، حساس وزارت کشمیر کمیٹی کی ڈیوٹی کرچکے ہیں، ایسا نہیں کہ بٹن بند کردیں گے۔

اسی طرح وفاقی وزیر رانا تنویرنے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کیا ، خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، علی امین کا ایسا رویہ ہوگا توانہیں وفاق سے بھی ایسا ہی جواب ملے گا،علی امین گنڈا پور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں اور بھڑکیں مارتے ہیں، وہ وزیراعلیٰ ہیں انہیں اپنے عہدے کا خیال رکھنا چاہیئے۔

رانا تنویر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھی رہے، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا زیب نہیں دیتا، مولانا کہتے کہ دھاندلی ہوگئی انہیں تو علی امین گنڈا پور نے ہی ہرا دیا۔انہوں نے کہا کہ گندم بحران پر وزیراعظم نے نوٹس لیا اور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، گندم بحران پر پیس کی گئی رپورٹ پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ہیں۔ چینی کی امپورٹ ایکسپورٹ کا فیصلہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کرتا ہے، ابھی چینی ایکسپورٹ کی بات نہیں ہوئی، اگر فیصلہ ہوا تو چینی ایکسپورٹ کی بات ہوگی۔اگر چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوا تو پھر قیمت نہیں بڑھنے دی جائے گی۔
Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات