نیشنل ہائی وے اتھارٹی کایکم جولائی سے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافے کا اعلان

ٹول ٹیکس میں اضافہ نیشنل ہائی ویز، ایم ون، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کیا گیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 25 مئی 2024 13:55

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کایکم جولائی سے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافے کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2024 ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا،ٹول ٹیکس میں اضافہ نیشنل ہائی ویز، ایم ون، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا،نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا۔ایم ون پشاور اسلام آباد موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 240 سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا۔

کوسٹر منی بس کے 550 سے بڑھا کر 700 روپے، بس کے 790 سے بڑھا کر 1000 روپے اورایکسل ٹرک کے 1040 سے بڑھا کر 1300 روپے، بڑے ٹرک کے 1270 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح ایم 3 لاہورعبدالحکیم موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 390 سے بڑھ کر 500 روپے ہوگیا۔ ویگن 750 روپے، کوسٹر 1150 روپے، بس 1600 روپے، ایکسل ٹرک 2100 روپے ، بڑے ٹرک 2500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم 4 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان موٹروے پر کار ٹول ٹیکس 510 سے 650 روپے مقرر کردیا گیا۔

ویگن 1000 روپے، کوسٹر 1500 روپے، بس 2000 روپے، ایکسل ٹرک 2600 روپے، بڑے ٹرک 3200 روپے ہوں گے جبکہ موٹروے ایم فائیو ملتان۔سکھر پر نظرثانی شدہ ٹال ریٹ کار 900 روپے، ویگن 1300 روپے، کوسٹر 1900 روپے، بس 2600 روپے، ایکسل ٹرک 3500 روپے، بڑے ٹرک 4500 روپے ہوں گے۔ ایم 14 پر کار کا ٹول ٹیکس 440 سے بڑھا کر 550 روپے ہوگیا۔ویگن 950 روپے، کوسٹر 1300 روپے، بس 1900 روپے، ایکسل ٹرک 2500 روپے ، بڑے ٹرک 3000 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

جبکہ حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ویگن 280 روپے، کوسٹر 400 روپے، بس 560 روپے، ایکسل ٹرک 750 روپے اور بڑے ٹرک 900 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ترجمان نیشنل ہائی ویز کا کہنا ہے کہ نئے ٹال ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا جس سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو قومی شاہرات اور موٹرویز کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔