![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان تاجکستان میں انٹرنیشنل ریجنل کانفرنس میں شرکت کریں گے
پیر 27 مئی 2024 17:33
![وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان تاجکستان میں انٹرنیشنل ریجنل کانفرنس ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_672f3_1690829669.jpg._2)
(جاری ہے)
اس انٹرنیشنل ریجنل کانفرنس میں ایشیا اور یورپ سے وسطی ایشیا کی ریاستوں کوفاسٹ ٹریک سے منسلک کرنے کا نظام وضع کیا جائے گا اور مختلف ممالک کے درمیان شاہرات کی تعمیر اور تجارتی راہداریوں سے بندرگاہوں تک رسائی کیلئے گرینڈ چارٹر تشکیل دیا جائے گا جس میں پاکستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہو گی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی افغانستان اور چین کے راستے سے تاجکستان تک کے روڈ نیٹ ورک پر کام کر رہاہے اور آئندہ بھی ہم وسط ایشیائی ممالک کے لئے روڈ نیٹ ورک کے اشتراک میں مکمل تعاون کر ے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی شاہراہوں کی تعمیر سے ہی تجارتی منڈیوں کے لئے راہداری اور بندرگاہوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی اور ایسے عالمی منصوبے پاکستان سے تجارت کے فروغ کے علاوہ بین الملکی تعاون کا ذریعہ بنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھی نئے مواقع سامنے آئیں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں معیشت کے استحکام کے چیلنج کا سامنا ہے جس سے احسن انداز میں نبرد آزما ہونے کیلئے دیگر ممالک سے سڑکوں کے ذریعے منسلک ہونا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس، سرکاری وسائل کے ضیاع پر سخت برہمی کا اظہار ، رپورٹ طلب کر لی
-
پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز
-
شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا،غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال
-
جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر’’ پری پیڈ سپلائی‘‘کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
-
گوادر فری زونز میں ڈی ڈالرائزیشن کا آغاز ہو گیا
-
پنجاب میں اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیاراضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو سونپ دیا گیا
-
پورے سسٹم کی چابی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شبلی فراز
-
پنجاب پولیس کا موبائل صارفین کی سی ڈی آرپولیس کوجاری
-
سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ، اہم انکشاف سامنے آگیا
-
مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو بلا جواز اضافہ کردیا گیا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس
-
گورنر سندھ کی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.