ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے حوالے سے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کوئٹہ میں تقریب کا اہتمام

جمعہ 31 مئی 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2024ء) ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے حوالے سے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمباکو نوشی کے انسانی جسم پر مضر صحت اثرات کی آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

معزز مہمانوں کو جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید وحید شاہ نے خوش آمدید کہا بعد ازاں ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے سگریٹ نوشی کے مضر صحت اثرات پر تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات اور ان سے بچاؤ سے متعلق شرکاءکو آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے شرکاءکو ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ پروگرام میں کے اختتام پر پروفیسر شیرین خان اور صدر ڈاکٹر ہدایت اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔