گورنر سندھ سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کی ملاقات

جمعہ 14 جون 2024 16:35

گورنر سندھ سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید حسن ناصر شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پورٹ قاسم قومی خوشحالی کے لئے گیٹ وے ہے، اس پورٹ میں توسیع کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین نے گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 400 سے زائد صنعتی و تجارتی یونٹس کام کررہے ہیں۔

بعد ازاں آئی ٹی مارکی کے دورہ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ ) سید حسن ناصر شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کی کارکردگی بے مثال ہے۔پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین نے امید کی گھنٹی کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ امید کی گھنٹی پر اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ ہر سائل کا مسئلہ فوری حل ہوسکے۔\932

متعلقہ عنوان :