ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کے خلاف آخری لیگ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

فلوریڈا میں خراب موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا امکان ،دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 جون 2024 23:06

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کے خلاف آخری لیگ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں ..
میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جون 2024ء ) پاکستان اتوار کو فلوریڈا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024ء کے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں، بھارت اور امریکہ گروپ اے سے سپر ایٹ مرحلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ چونکہ میچ کا نتیجہ سٹینڈنگ پر اثرانداز نہیں ہوگا اس لیے توقع ہے کہ پاکستان اپنی لائن اپ میں دو تبدیلیاں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد اور عباس آفریدی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈیڈ ربر کلیش میں موقع ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ عماد وسیم اور محمد عامر کے لیے آخری بین الاقوامی میچ ہو سکتا ہے جنہوں نے ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب توقع ہے کہ وہ فرنچائز کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے دوبارہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ قومی ٹیم بارش کے باعث ہفتہ کو اپنا پریکٹس سیشن چھوڑ چکی ہے جس کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ بھی گیلی ہو گئی تھی ۔ اس کے علاوہ بارش سے میچ میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔