ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: میچ سے قبل افغان ٹیم کی نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل

افغانستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، آسٹریلیا باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 جون 2024 11:41

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: میچ سے قبل افغان ٹیم کی نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل
کنگز ٹاؤن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جون 2024ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے آخری روز افغانستان سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم کی فتح نے کئی بار کی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا، میچ سے قبل افغان ٹیم کی جانب سے نماز ادائیگی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

 
تفصیلات کے مطابق کنگز ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری اور مجموعی طور پر 52 ویں میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغان ٹیم نے نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے اور بنگلا دیش کو جیتنے کے لئے 116 رنز کا ہدف دیا، افغانستان کی جانب سے راشد خان 19، ابراہیم زادران 18 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ بنگلادیش کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 116 رنز کا ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا، دوسری اننگز سے پہلے بارش کی وجہ سے دوبارہ میچ تاخیر سے شروع ہوا تو بنگلہ دیش کی 3 وکٹیں جلدی گر گئیں، ابھی ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے 3.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر31 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ پھر روکنا پڑا، 11.4 اوورز کا میچ ہوا تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ روکا گیا، میچ ریفری اور امپائرز نے بارش کی بار بار انٹری کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کر دیا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 114رنز کا ہدف دیا گیا ،تاہم بنگلا دیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی یوں افغانستان نے میچ 8 رنز سے اپنے نام کر لیا، بنگلادش کی جانب سے تنزید حسن بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، نجمل الحسین 5، شکیب الحسن صفر، سومیا سرکار 10، توحید ہردوائے 14، محمد اللہ 6 اور رشاد حسین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، تنظیم حسن 3 رنز بناسکے، افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 4، نوین الحق نے دو جب کہ فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔