پاکستانی نوجوان سگریٹ و موبائل فون کے عادی،والدین و ٹیچرز اجتماعی جدوجہد کریں، ماہر تعلیم محمد اویس اکرم

بدھ 26 جون 2024 17:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2024ء) معروف ماہر تعلیم محمد اویس اکرم نے کہا ہے کہ 26جون کو منشیات کے تدارک کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے پھیلتے ہوئے رجحان کو قابو میں لانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان سگریٹ اورموبائل کے عادی ہورہے ہیں والدین اور اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف اجتماعی جدوجہد کریں، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک بارے میں شعور بیدار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، محمد نعمان لطیف، سلمان سعید خان، مسز سعدیہ داور، ذولالہ گل،مسز عظمیٰ طارق، عبدا لرحمٰن کوثر اور محمد علی تبسم نے بھی اظہار خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :