وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

شاہین آفریدی کیخلاف ایکشن نہ لینے کی وجہ سے دونوں سابق کرکٹرز اپنی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 جولائی 2024 14:44

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جولائی 2024ء ) قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر الزام عائد کیا ہے کہ مینز سلیکشن میں دونوں سابق کرکٹرز نے اُن کھلاڑیوں کی حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔ دیگر سلیکٹرز ان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے مخالف تھے تاہم وہاب اور رزاق نے ان کرکٹرز کو منتخب کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وہاب ریاض دوروں کے دوران بطور سینئر مینجر اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے میں ناکام رہے، کوچز کی رپورٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے غیر سنجیدہ رویے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔ وہاب ریاض نے شاہین کے رویے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا، فیملیز ساتھ ہونے کے سبب بعض دوسرے کھلاڑی بھی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے۔ کرفیو ٹائمنگ کی پابندی کو یقینی بنانے میں وہاب ریاض اور منصور رانا ناکام رہے۔ اطلاعات کے مطابق بورڈ سربراہ نے ٹیم میں لابیز بنانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔                                                                                                                 

متعلقہ عنوان :