پیرو میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والے امریکی کوہ پیما کی نعش 22 سال بعد برآمد

بدھ 10 جولائی 2024 17:14

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) پیرو میں 22 سال قبل لاپتہ ہونیو الے امریکی کوہ پیما کی لاش اینڈیز کے پہاڑی سلسلے پر برف پگھلنے کے نتیجہ میں پاسپورٹ اور دیگر سامان سمیت مل گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق 59 سالہ ولیم سٹامپفل جون 2002 میں اس وقت لاپتہ ہو گئے تھے جب صوبہ یونگے میں 22 ہزار فٹ بلند ہواسکرن پہاڑ پر برفانی تودہ گرنے سے ان کی کوہ پیما ٹیم اس کے نیچے دب کر لاپتہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پیرو کی پولیس نے بتایا کہ ولیم سٹامپفل کی نعش، کپڑے، کوہ پیمائی کا سامان اور پاسپورٹ سبھی انتہائی کم درجہ حرارت کی بدولت محفوظ پائے گئے جن سے پولیس کو ان کی نعش کی شناخت میں مدد ملی ۔پیرومیں گلیشیئرز کا مطالعہ کرنے والے ایک سرکاری ادارے کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ گزشتہ 60 سال کید وران پیرو کو نصف سے زیادہ گلیشیئرز پگھل کر ختم ہو چکے ہیں جبکہ 2016 اور 2020 کے درمیان پانچ سال میں ملک کے 175 گلیشیئرز مکمل طور پر غائب ہو چکے ہیں۔ ولیم سٹامپفل دوسرے سیاح ہیں جن کی نعش پیرو میں اینڈیز کے پہاڑی سلسلے سیبرآمد ہوئی ہے۔ یہاں 41 سال قبل مارچ 1981 میں لاپتہ ہو جانے والی خاتون کوہ پیما مارٹا امیلیا الٹمیرانو جو پیٹی کی باقیات گزشتہ سال ملی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :