پاک کالونی پولیس کاگٹکاماواکی فیکٹری پر چھاپہ ،مبینہ ملزم گرفتار

اتوار 14 جولائی 2024 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2024ء) پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کی سرپرستی میں چلنے والی گٹکاماواکی فیکٹری پر چھاپہ مار کرایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے فیکٹر ی سے پانچ کلو تیار گٹکا ماوا،ایک گلینڈر مشین،ایک ٹپ چھالیہ،2 بورے تمباکوپتی،2 بورے چونا،2 بورے پیکنگ والی تھیلیاں،پانچ ٹپ،3بڑے ڈرم برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزم امجد مچاتی نے گٹکا ماوا کی فیکٹری پاک کالونی کے علاقے شاہ دوست ولیج میں واقع ایک مکان میں قائم کی تھی، مزکورہ فیکٹری سے حاصل ہونے والی رقم گینگ وار سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی تھی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :