ٹرمپ پرحملہ آورکے فون تک رسائی حاصل کر لی ، ایف بی آئی

عینی شاہدین اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت تقریبا سو افراد سے پوچھ گچھ کرچکے،بیان

منگل 16 جولائی 2024 14:31

ٹرمپ پرحملہ آورکے فون تک رسائی حاصل کر لی ، ایف بی آئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2024ء) وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کو کس کی حمایت حاصل تھی یا اس کی کس سے وابستگی تھی، نہیں معلوم ہوسکا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ تکنیکی ماہرین نے ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹر کے فون تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ایف بی آئی کے مطابق گواہوں، عینی شاہدین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سمیت تقریبا سو افراد سے پوچھ گچھ کرچکے۔مشتبہ حملہ آور سے ملنے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ادھر امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :