محکمہ کھیل کے زیر اہتمام 77واں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول 2024 کے سلسلے میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کاافتتاح

بدھ 31 جولائی 2024 19:10

ہ*لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2024ء) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام 77واں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول 2024 کے سلسلے میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کاافتتاح ڈوثرنل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فیروز علی ابڑو نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر موسی خیل جمال الدین موسی خیل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی نصرالدین کاکڑ ڈی ایف لورالائی کے صدر انعام اللہ کاکڑ،جنرل سیکرٹری طاہر ناصر اور دیگر بھی موجود تھے جس میں لورالائی ڈویژن کی ماہ ناز ٹیموں نے حصہ لیا آج افتتاح کے موقعہ پر دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ ڈی ایف لورالائی اور ڈی ایف اے بارکھان کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں ڈی ایف اے لورالائی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایف بارکھان کو پانچ گول سے ہرا کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے میچ میں ڈی ایف اے دکی نے ڈی ایف اے موسی خیل کو چار گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

دریں آج کھیلے گئے شاندار فائنل میچ میں ڈی ایف لورالائی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایف اے دکی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر کوئٹہ سپر فٹبال لیگ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میچ کے مہمان خاص ڈویڑن ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فیروز علی ابڑو تھے،اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی سجاد حیدر خجک،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی نصرالدین کاکڑ،ڈی ایف اے لورالائی کے صدر انعام اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری طاہر ناصر ، ہزروں کی تعداد میں شائقین کھلاڑی اور دیگر بھی موجود تھے، آخر میں فٹبال اور کرکٹ کے رنر ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،تقریب میں سپورٹس مینوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور حسن کارکردگی کے اسناد بھی دئے گئے اس موقع پر کھلاڑیوں نے محکمہ سپورٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندبھی اس طرح کے کامیاب تقریبات اور فیسٹیول منعقد کرانے کی خواہش ظاہر کی اور اسپورٹس افیسر لورالائی نصرالدین کاکڑ کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جو کھیلوں کو اپنے ڈسٹرکٹ میں اچھی طرح سے فروغ دے رہا ہے اور امید کرتے ہیںکہ وہ اگے بھی اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز سے فروغ دے کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے ہٹا کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :