Live Updates

مینڈیٹ چور ن لیگ عمران خان سے جیل میں بھی خوفزدہ ہیں ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ہفتہ 3 اگست 2024 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور ن لیگ عمران خان سے جیل میں بھی اتنے خوفزدہ ہیں کہ عمران خان کے ایک بیان سے مینڈیٹ چوروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چور شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماوں کا صرف خواب ہی رہ گیا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جعلی سرکار کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، فارم 47 جعلی سرکار شکست تسلیم کرکے قوم سے معافی مانگ کر فوراً استعفٰی دے بصورت دیگر انکا آخری انجام انتہائی ناگفتہ بہہ ہوگا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات