چکوال پولیس کی سات ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

میجر ایکشن پلان کے مطابق ضلع بھر میں 766آپریشن کیے گئے، ڈی پی او

ہفتہ 3 اگست 2024 23:04

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) چکوال پولیس نے یکم جنوری تا 31جولائی سات ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کار کردگی کے حوالے سے بتایاکہ میجر ایکشن پلان کے مطابق ضلع بھر میں 766آپریشن کیے گئے، 400مجرمان اشتہاری،817عدالتی مفروروں کو پابند سلاسل کیا گیا ،25گینگ کے 73ہمراہی کارندوں سمیت گرفتار کر کی9کروڑ 55لاکھ 11ہزار مال مسروقہ مالکان کے حوالہ کیا گیا ،قمار بازی کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران دائو پر لگی ایک کروڑ بائیس لاکھ 79ہزار 450روپے قبضہ میں لے کر 18مقدمات درج کیے گئے جبکہ مختلف مقدمات میں 4340ملزمان گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ،اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے بتایاکے خدمت سنٹر پر موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے جبکہ ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے کے لئے عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔ڈی پی او نے بتایا کہ چکوال پولیس جرائم پیشہ افراد ،منشیات سے نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے سوداگروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جبکہ غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث افراد اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ معززین علاقہ کو عزت و تحفظ فراہم کرنا اور سائلین کی داد رسی کرنا پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :