راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی

ہفتہ 3 اگست 2024 23:07

․راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 12 ملزمان گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ گوجر خان پولیس نے ملزم ندیم سے 2 کلو 400 گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے محمد حسن سے 2 کلو 200 گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے مہتاب سے 1 کلو 455 گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے داؤد سے 560 گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے شاہد اقبال سے 530 گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے عمران سے 1 پستول 30 بور، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فرمان سے 1 پستول 30 بور، غلام عیسٰی سے 1 پستول 30 بور، تھانہ دھمیال پولیس نے ندیم احمد سے 1 پستول 9 ایم ایم، تھانہ روات پولیس نے عبداللہ سے 1 پستول 30 بور، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے صدیق سے 10 لیٹر شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے سرفراز سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لئے۔