ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی میں ضابطہ جاتی اصلاحات کے موثر اطلاق کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

پیر 5 اگست 2024 16:07

ملک میں  کاروبار اور سرمایہ کاری  کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی   میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی میں ضابطہ جاتی اصلاحات کے موثر اطلاق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جیکب ، کارڈوا اینڈ ایسوسی ایٹس کےمینجنگ ڈائریکٹر سکاٹ جیکب سے ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے کہی۔

سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ وزارتوں وڈویژنز کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مجموعی ضابطہ جاتی ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اصلاحات پر بات چیت ہوئی۔ سکاٹ جیکب نے ریگولیٹری نظام کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے جامع تجاویز دیں۔ انہوں نے اس حوالے سے بہتر نتائج کے حصول کے لئے معیاری طریقہ کر کی تجویزبھی دی۔

وزیر خزانہ نے اصلاحات کی اہمیت کی تائید کرتےہوئے ان اصلاحات کے موثر اطلاق کی ضرورت پر زور دیا۔ بات چیت میں ان شعبوں کو بھی خصوصی طورپر ذکر کیاگیا جہاں ضابطہ جاتی فریم ورک کے حوالے سے اصلاحات ضروری ہیں۔ فریقین نے ضابطہ جاتی اصلاحات کے لئے ڈھانچہ جاتی طریقہ کار اپنانے سے اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :