یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں 14 فیصد کا اضافہ

منگل 6 اگست 2024 14:46

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں  جاری  کیلنڈر سال کے پہلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2024ء) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کےپہلے 6 ماہ میں یو بی ایل کو 30.79 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کی اسی مدت میں یو بی ایل کو 26.94 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 25.15 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 22.01 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 14.81 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو 12.71 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا۔ دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 12.10 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10.39 روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :