ٹام کروز کی بیٹی سوری کی نیویارک کی سڑکوں پر رونے کی تصاویر وائرل

منگل 6 اگست 2024 18:44

ٹام کروز کی بیٹی سوری کی نیویارک کی سڑکوں پر رونے کی تصاویر وائرل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی 18 سالہ بیٹی سوری کروز کو نیویارک کے شہر بروکلین کی سڑکوں پر روتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوری ایک فون کال کے دوران رو رہی تھیں اور شہر سے گزرتے ہوئے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔سوری کروز کو اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر فون پر روتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ کال ختم ہونے کے بعد بھی اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھتی ہیں۔یاد رہے کہ 18 سالہ سوری نے مبینہ طور پر اپنے والد ٹام کروز سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جنہوں نے آخری بار 2013 میں اس سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :