سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی

ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہو گئی

منگل 6 اگست 2024 18:51

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2410ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

(جاری ہے)

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں منگل کے روز 500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہو گئی۔