ہیروشیما برسی: یو این چیف کا ایٹمی اسلحہ کے خاتمے کا مطالبہ
یو این بدھ 7 اگست 2024 02:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 اگست 2024ء) دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کو 79 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے جوہری اسلحے کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
اس دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ یہ یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا کہ آٹھ دہائیاں پہلے جیسی تباہی دوبارہ رونما نہ ہو۔
6 اگست 1945 کو امریکہ نے اس وقت جاپان کے شہر ہیروشیما پر تاریخ کا پہلا ایٹم بم گرایا تھا جب دوسری عالمی جنگ ختم ہونے کو تھی۔
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال یا اس کی دھمکیاں ماضی کی بات نہیں بلکہ یہ ایک حقیقی خطرہ ہے جو آج بھی موجود ہے اور ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر جوہری ہتھیاروں سے حملے کی باتیں معمول بن گئی ہیں۔
ہیروشیما کا سبق
تخفیف اسلحہ کے امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل ازومی ناکا متسو نے ہیروشیما امن یادگار پر منعقدہ تقریب میں انتونیو گوتیرش کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ اس شہر پر جوہری حملے سے حاصل ہونے والے اسباق کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
تاہم ہیروشیما کے لوگ بدستور یہ یقینی بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں کہ ایسے ہتھیار دوبارہ کبھی استعمال نہ ہوں۔سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جوہری اسلحے کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اس لیے یہ کبھی لڑی بھی نہیں جانی چاہیے۔ ہیروشیما کا سبق یہ ہے کہ دنیا کو فی الفور جوہری اسلحہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
مستقبل کے لیے پیغام
سیکرٹری جنرل کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر بداعتمادی اور تقسیم بڑھ رہی ہے لیکن سبھی کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ جوہری ہتھیار دوبارہ کبھی استعمال نہ ہوں۔
لاپرواہانہ طور سے بعض لوگ جوہری جنگ کی باتیں کر رہے ہیں، تاہم دنیا کو متحد ہو کر اس ناقابل قبول رویے کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے آئندہ مہینے نیویارک میں ہونے والی مستقبل کی کانفرنس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ حکومتوں کے لیے کثیرفریقی نظام سے وابستگی کے اظہار، پائیدار ترقی و امن کا عہد کرنے اور مستقبل کے لیے قابل عمل اور دوررس نتائج کا حامل معاہدہ کرنے کا اہم موقع ہو گا۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ان کوششوں میں جنگوں کی روک تھام، تخفیف اسلحہ اور جوہری ہتیاروں سے پاک دنیا تعمیر کرنے کو مرکزی اہمیت دی جانی چاہیے۔ اب ہیروشیما اور ناگاسی جیسے المیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
ناکامتسو نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اسی پیغام کو آن لائن دہراتے ہوئے جوہری ہتھیاروں سے پاک اور تمام لوگوں کے لیے محفوظ دنیا تعمیر کرنے کی خاطر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روکی نہیں جائے گی، جرمن حکومت
-
پی ٹی اے کا فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں 15اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ
-
چین کی مدد سے پاکستان میں سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھرکی تعمیر شروع
-
پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
عمران خان کی 6 ، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی
-
افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، منیر اکرم
-
روسی اعتراضات کے باوجود بھارتی ہتھیار یوکرین میں، رپورٹ
-
پاکستان کے ترانے کی توہین، اسلام آباد کی کابل سے شکایت
-
علی امین گنڈاپور کیخلاف اثاثہ جات کیس،پشاو ر ہائیکورٹ کا نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت
-
مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
-
انتخابی مہم پر ایران نے سائبر حملے کیے تھے، امریکی ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.