چلی، چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

ہفتہ 10 اگست 2024 10:10

سینٹیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) چلی کے علاقے آیسن میں چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق سول ایروناٹکس ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ حادثہ میں پائلٹ اور طیارے میں سوار چھ افرادہلاک ہو گئے ہیں ۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :