رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کا ڈگری کالج ژوب کا تفصیلی دورہ

ہفتہ 10 اگست 2024 20:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کا ڈگری کالج ژوب کا تفصیلی دورہ پرنسپل سید طاہر شاہ صاحب اور سٹاف ممبران کے ہمراہ ایف ای/ایف ایس سی فرسٹ ایر ، سیکنڈ ایئر ،اور بی ایس کی کلاسوںکا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کالج میں طلبا کی تعداد، ڈسپلن اور بہترین انتظامی امور پر پرنسپل سید طاہر شاہ صاحب اور تمام پروفیسرز کو خراجِ تحسین پیش کیااور ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

انہوں نے فرداً فرداً تمام پروفیسرز سے ملاقات کی جبکہ پرنسپل نے انہیں ژوب ڈگری کالج میں درپیش مالی و انتظامی مشکلات پر بریفننگ دی اس موقع پر ژوب ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دینے اور ژوب شہر میں ایک نئے انٹر کالج کے قیام کے لئے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔