بھارت شیخ حسینہ کو زیادہ دن نہ رکھے، بنگلا دیشی سیاست دان کا انتباہ

بنگلا دیش سے بہتر تعلقات کیلئے بھارت کسی ایک پارٹی سے تعلق نہ رکھے، فخرالاسلام عالمگیر

اتوار 11 اگست 2024 11:25

بھارت شیخ حسینہ کو زیادہ دن نہ رکھے، بنگلا دیشی سیاست دان کا انتباہ
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2024ء) بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بھارتی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کو اپنے ہاں طویل تر قیام کی اجازت نہ دے۔ مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بھارت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بنگلا دیش سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لیے صرف ایک پارٹی سے تعلق نہ رکھے۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹوڈے سے خصوصی انٹرویو میں بی این پی کے چیئرمین نے کہا کہ بنگلا دیش کی نئی قیادت بھی بھارت سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہے گی تاہم اس کے لیے چند ایک امور کا خیال رکھنا پڑے گا۔ شیخ حسینہ واجد کی شخصیت انتہائی متنازع ہے۔ اگر انہیں بھارت میں زیادہ دن قیام کی اجازت دی گئی تو بنگلا دیش میں بھارت کے خلاف نفرت پروان چڑھے گی۔ مرزا فخرالاسلام عالمگیر کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں حکومتی اور ریاستی اداروں کو بھی سیاسی بنادیا گیا۔ اس کے نتیجے میں آج ان اداروں میں شدید عدم توازن پایا جاتا ہے۔ایک سوال پر بی این پی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کسی بھی صورت بنگلا دیش کو نظر انداز نہیں کرسکتا کیونکہ بنگلا دیش اٴْس کا سب سے بڑا پڑوسی ہے۔

متعلقہ عنوان :