لاہور ہائیکورٹ، حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد

جمعہ 30 اگست 2024 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے آزاد امیدوار احسان اللہ ورک کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔درخواست میں الیکشن کمیشن، ہارنے والے امیدوار ذوالفقار احمد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔