این اے 79 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے فیصلے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

جمعہ 30 اگست 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے فیصلے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے احسان اللہ ورک کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔درخواست میں الیکشن کمیشن، ہارنے والے امیدوار ذوالفقار احمد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار این اے 79 گوجرانوالہ سے ایک لاکھ چار ہزار سے زائد ووٹوں سے منتخب ہوا ،الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کرکے دوبارہ ووٹ گنتی کا فیصلہ دیا ۔