تعلیمی ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کا انٹرمیڈیٹ امتحان کا اعلان ، کامیاب امیدواران کی شرح56.75
بدھ 4 ستمبر 2024 16:44
(جاری ہے)
انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان میں 38ہزار 7سو 34 طالبات جبکہ 24ہزار 5سو57طلبہ نے شرکت کی۔
مرد امیدواران کی کامیابی کی شرح 45.87 جبکہ طالبات کی کامیابی کی شرح 63.65 رہی۔مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے امیدواران کی شرح56.75 رہی۔ نتاشا رضوان نے 1142 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی۔مجموعی طور پر محمد نذیر اختر اور ایاز شبیر نے 1141 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔مجموعی طور پر فرح راشد نے 1140 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج کے کامیاب نوجوانوں سے وطن عزیر کا مستقبل وابستہ ہے۔ عدنان خان کی سربراہی میں بورڈ نے بروقت نتائج یقینی بنائے جو قابل ستائش ہے۔طلبہ و طالبات کو تمام جدید سہولیات دیں گے تاکہ انہیں معیاری تعلیم میسر ہو۔ ملک کا مستقبل نوجوان نسل کی محنت سے وابستہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹرمختار احمد خان نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی کردار سازی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ علم کی شمع روشن کر کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
20 فیصد نتائج والے سکول اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،صوبائی وزیر تعلیم
-
سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
ایدھی فائونڈیشن کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری، 5 ہزار سے زائد مریضوں و میتوں کو مفت ایمبولینس سروس فراہم
-
فیڈرل بورڈ ایچ ایس ایس سی (پارٹ I اور II) کے فرسٹ اینول امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 ستمبر کو کرے گا،ترجمان
-
پنجاب کے سکولوں میں 100 نمبروں کا نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ کنٹینٹ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا
-
نہم کے خراب نتائج، کم رجسٹریشن والے سکولوں کو ڈائون گریڈ کرنے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی نے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے 332 سے زائد اساتذہ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تربیتی پروگرام کا انعقاد
-
نہم نتائج کے اعداد و شمار نے تشویش کی لہر پیدا کردی،7 لاکھ 53 ہزار 813 طلبہ فیل ہوگئے
-
بہاولپورتعلیمی بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان، کامیابی شرح صرف 38 فیصد
-
پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.