پاپوا نیو گنی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 5 ستمبر 2024 10:30

پورٹ مورسبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) پاپوا نیو گنی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

اے ایف پی نے امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ پاپوا نیو گنی کے شمالی ساحلی علاقے میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز وینیمو کے قصبے سے تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) مشرق میں سمندر میں تھا۔ زلزلے سےکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :