سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا فیصلہ

ورکنگ مکمل کرلی گئی ،پہلے مرحلے میں ہائی سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا اجرا کیا جائے گا

ہفتہ 7 ستمبر 2024 17:42

سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2024ء)سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز سرکاری سکولوں کے متواتر وزٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر زسکولوں میں سپوکن انگلش کلاسزکے ٹائم ٹیبل کاجائرہ لیں گے،اسسٹنٹ کمشنر سپوکن انگلش کلاسز میں بچوں سے بات چیت بھی کریں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سپوکن انگلش کلاسز کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی،پہلے مرحلے میں ہائی سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا اجرا ء کیا جائے گا۔سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا آغاز آئندہ ماہ اکتوبر سے کیے جانے کا امکان۔