ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصدکی کمی ریکارڈ

پیر 9 ستمبر 2024 14:47

ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2024میں ملک میں 0.92ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.04ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اگست میں ملک میں 0.46ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 17فیصدکم ہے گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.55ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کاحجم 2.41ملین ٹن ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 2.76ملین ٹن پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :