ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کی ’’پیتل‘‘ یکساں پسند نکلی

پیر 9 ستمبر 2024 17:34

ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کی ’’پیتل‘‘ یکساں پسند نکلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کا نیا پسندیدہ گانا یکساں ہونا مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔حال ہی میں ہانیہ عامر نے نئے ابھرتے گلوکار عاشر وجاہت کے گیت پیتل پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔

(جاری ہے)

پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ آج کل وہ عاشر وجاہت کا گانا پیتل مسلسل سن رہی ہیں۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کمنٹ کیا اور ہانیہ عامر کی پسند کو اپنی پسند قرار دیا۔ماہرہ خان نے کمنٹ سیکشن میں انکشاف کیا کہ وہ بھی آج کل عاشر وجاہت کے گیت پیتل کو مستقل سن رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :