خصوصی عدالت نے خلیل الرحمان قمر کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی

پیر 9 ستمبر 2024 19:59

خصوصی عدالت  نے خلیل الرحمان قمر کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور اغوا برائے تاوان کے درج مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے اپنے تحریری فیصلہ میں نشاندھی کی ہے کہ ملزمہ ہنی ٹریپ کا مرکزی کردار ہے،جس سے50 ہزار کی رقم ریکور کر لی گئی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج مقدمے میں نامزد ہے اور مقدمے میں اہم کردار ہے،ملزمہ کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا،تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ موبائل نمبر سے رابطے میں تھی،عدالت نے کہا کہ تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ آمنہ عروج سے پچاس ہزار روپے کی رقم بھی ریکور کی گئی ہے،ملزمہ کا ہنی ٹریپ میں اہم کردار ہے،عدالت ملزمہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری خارج کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :