وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سفری سہولیات کی فراہمی کا مشن،محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو پنجاب مون سون کے موسم میں بھی متحرک

شاہرائوں میں گڑھوں کو پرکرنے، جھاڑیوں کے خاتمہ، شاہراہوں کی شولڈرز کی مرمت کا کام لاہور سمیت پنجاب بھرمیں جاری ہے مون سون بارشوں کے باعث تمام اضلاع میں محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں‘وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

پیر 9 ستمبر 2024 21:09

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سفری سہولیات کی فراہمی کا مشن،محکمہ سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سفری سہولیات کی فراہمی کے مشن پر عمل درآمد کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو پنجاب مون سون کے موسم میں متحرک ہے، شاہرائوں میں گڑھوں کو پرکرنے، جھاڑیوں کے خاتمہ، شاہراہوں کی شولڈرز کی مرمت کا کام لاہور سمیت پنجاب بھرمیں جاری ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و ومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں گڑھوں کو پر کرنے، شاہراہوں کے اطراف سے غیر ضروری جھاڑیوں کے خاتمہ اور شولڈز کی مرمت کا کام جاری ہے۔

مون سون بارشوں کے باعث تمام اضلاع میں محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔شاہ پور تا ساہیوال روڈ پر گڑھوں، شولڈز کی مرمت اور جھاڑیوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ حافظ آباد تا فوٹ منرو، بہاولپور کی بی سی روڈ، ڈیرہ بگا تا 35 بی سی روڈ، شیر مان تا احمد پور ایسٹ روڈ، حاصل پور روڈ، میلسی روڈ تا ماڑی بھگو، جلال پور تا سیال موڑ، ٹھٹھہ بھیرہ تا نصیر پور روڈ کے گڑھوں و شولڈز کو مرمت کر دیا گیا ہے۔

کمرہ روڈ اٹک، بہاولپور روڈ تا حاصل پور روڈ، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ روڈ، ظفر وال شکر گڑھ روڈ، نارووال پسرور روڈ،جھنگ روڈ تا لنگڑوال روڈ، قائد پور وڈ ملتان، شجاع آباد روڈ کے گڑھوں و شولڈرز کو مرمت کر دیا گیا۔صووبائی وزیر تعمیرات ومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہناتھا کہ لال سہوہنرا تا خود والاروڈ،لیہ مظفر گڑھ، گوجرانوالہ، چکوال، خوشاب، میانوالی، سرگودھا کی شاہراہوں کے گڑھوں و شولڈرز کی مرمت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اور شاہراہوں کے درمیان گرین بیلڈز کو بھی اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔