اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی

منگل 10 ستمبر 2024 12:51

اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی، انھوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ انکا گزشتہ ماہ معمولی نوعیت کا ایک ایکسیڈنٹ ہوا تھا، لیکن اب وہ بہتر ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر آرام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو تیلگو، کناڈا اور ہندی فلموں کی اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے پرستاروں کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے اپنے انسٹاگرام اور ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حادثے کا تو بتایا، لیکن اسکی تفصیلات نہیں بتائیں۔

جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ رشمیکا کا کہنا تھا کہ اب وہ کافی بہتر ہوگئی ہیں۔انھوں نے ساتھ ہی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے چشمہ لگا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :