یوکرین اور روس کے درمیان ڈرونز کی جنگ‘فریقین کی جانب سے حملوں کے الزامات

یوکرین کے حملے سے 9سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ہے.روسی حکام‘کیف پر حملے کے لیے آنے والے درجنوں ڈرونزکو تباہ کردیا گیا ہے. یوکرین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 10 ستمبر 2024 12:07

یوکرین اور روس کے درمیان ڈرونز کی جنگ‘فریقین کی جانب سے حملوں کے الزامات
کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 ستمبر ۔2024 ) یوکرین نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے آج صبح دارالحکومت کیف پر روس کی جانب سے ڈرون حملے کو پسپا کردیا ہے اس کا اعلان دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کیا ہے. اس سے قبل روسی حکام نے اعلان کیا تھا کہ روسی علاقے میں یوکرین کے ایک حملے میں ایک بچہ ہلاک ہوگیا روس نے کہا کہ اس کے فضائی دفاع نے رات کے وقت 70 سے زیادہ یوکرائنی ڈرون مار گرائے.

ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے” ٹیلیگرام“پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دارالحکومت کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع رامینس کوئے میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون کے حملے کے بعد ایک 9 سالہ بچہ بدقسمتی سے ہلاک ہو گیا.

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا کہ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے یوکرین کی طرف سے ماسکو کو نشانہ بنانے والے کم از کم سات ڈرونز کو تباہ کر دیا جبکہ یوکرین کی سرحد کے قریب برائنسک کے علاقے پر 59 ڈرون مار گرائے گئے.

روسی نشریاتی ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تولا کے علاقے میں تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ ایندھن اور توانائی کی تنصیب پر گرا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ”ٹیلیگرام“ پر روسی چینلزنے کہا ہے کہ ماسکو کے دو ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئیں.