بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 22876مقدمات درج،22391ملزمان گرفتار

بجلی چوری کے چالان مقدمات بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں،بجلی چورقومی مجرم ہیں جو کہ کسی رعایت کے مستحق نہیں‘سی سی پی او

منگل 10 ستمبر 2024 14:54

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 22876مقدمات درج،22391ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) لاہور پولیس نے رواں برس بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 22876مقدمات درج کر کی22391ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کی3045،صدرڈویژن میں 3453، کینٹ ڈویژن میں 6540، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3812، سٹی ڈویژن میں 4262اورسول لائنزڈویژن میں 1279ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی چورقومی مجرم ہیں جو کہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیسکو کی کمرشل بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کر کے بجلی چوروں کو سزا دلوائی جائے ۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے چالان مقدمات بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری بجلی چوری کی صورت میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :