وفاقی وزیرہائوسنگ نے گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لے لیا

جمعرات 12 ستمبر 2024 17:21

وفاقی وزیرہائوسنگ نے گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت کی گاڑیوں اور سٹاف کے غیر قانونی اِستعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام گاڑیاں اور سٹاف فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی. جمعرات کو ایک اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ جو افسران وزارت ہاوسنگ سے چلے گئے ہیں وہ اپنے ساتھ سرکاری گاڑیاں بھی لے گئے ہیں اور ابھی تک وزارت کا سٹاف بھی ان کے زیر استعمال ہے جس پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام سابقہ افسران کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے کہ وزارت کے انسانی اور دیگر وسائل جو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے زیر استعمال ہیں انکو فوری طور پر واپس کیا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وزارت میں بدعنوانی کے (حوالے سے زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس بھی سطح پر کرپشن موجود ہے اسکا اپنے دور میں ضرور خاتمہ کریں گے۔انھوں نے انتظامی ونگ کو چند دونوں میں اس حوالے سے کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی…. اعجاز خان

متعلقہ عنوان :