لیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کاآغاز کر دیا

جدید میٹرز سے اووربلنگ اوربجلی چوری پرقابو پانے میں مدد ملے گی

پیر 16 ستمبر 2024 20:56

لیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کاآغاز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کاآغاز کر دیا ۔اے ایم آئی میٹرزسے اووربلنگ اوربجلی چوری پرقابو پانے میں مدد ملے گی، لیسکو نے ایک ارب 16کروڑ کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری سے مینوفیکچررزکوپرچیز آرڈر جاری کر دیا گیا،اے ایم آئی میٹرز کے ڈیمانڈنوٹس کی قیمت 63ہزارروپے مقرر کر دی گئی۔

اس سے قبل تھری فیزمیٹرکاڈیمانڈنوٹس 22 ہزار روپے تک بنایا جاتا تھا،تھری فیز میٹرز کی جگہ جدید ترین سمارٹ میٹرز جاری کیے جائیں گے،سمارٹ میٹر مقررہ وقت پر ازخوداور درست ریڈنگ لینے کی خصوصیت کا حامل ہے،سمارٹ میٹرزکے ذریعے ریڈنگ میں میٹر ریڈر کا کردار ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :